i کھیل

کوہلی کینگروز کیخلاف وکٹ گنوا کر تنقید کی زد میں آگئےتازترین

December 17, 2024

بھارت اسٹار بیٹر اور مسلسل آئوٹ آف فارم ویرات کوہلی آسٹریلیاکے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں جلدی آئوٹ ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔بارڈر ،گواسکرسیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز کے خلاف بھارتی ٹاپ آرڈر مسلسل مشکلات کا شکار ہے، وہیں اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بھی سیریز میں ایک سنچری کے علاوہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی صرف 3 رنز پر ایک بار پھر آف اسٹمپ کی گیند پر کوور ڈرائیو مارنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ مسلسل ایک ہی انداز میں وکٹ گنوانے پر سابق کرکٹرز نے تنقید کیساتھ انہیں مشورہ بھی دیا ہے، سابق بھارتی کرکٹر دیپ داس گپتا کا کہنا ہے کہ کوہلی کا تکنیکی نہیں، یہ ذہنی مسئلہ ہے۔ دیپ داس گپتا نے کہا کہ کبھی کبھی بیٹر کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کھیلنا چاہیے، کوہلی کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اپنی اننگز کے آغاز میں انہیں اپنی پسندیدہ شاٹ کوور ڈرائیو کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بھی کوور ڈرائیو کی کوشش میں بار بار آئوٹ ہونے پر کوہلی پر کچھ تنقید کی اور مشورہ بھی دیا، جس گیند پر کوہلی آئوٹ ہوئے وہ وکٹوں سے کافی باہر کی گیند تھی، ایسی گیند کو کھیلنے کے بجائے چھوڑنا بہتر ہے اگر کوہلی کریز پر تھوڑا صبر کرتے تو وہ ناٹ آئوٹ جاسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کوہلی کریز پر سیٹ نہ ہوجائے باہر جاتی گیند کو فضول میں کھیلنا غلطی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی