آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ کرنے پر کوہلی کے فینز نے سوشل میڈیا پر کیوی فیلڈر گلین فلپس کی جگہ غلط'PHILIPS' کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل تھی۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا۔چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ویرات کوہلی کے ون ڈے کیریئر کا 300 واں میچ تھا۔اس میچ میں کوہلی کیوی فیلڈر گلین فلپس کے شاندار کیچ کی بدولت 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے کوہلی کا پوائنٹ پوزیشن پر شاندار کیچ لیا جس پر کوہلی بھی حیران نظر آئے۔ شوہر کے آئوٹ ہونے پر گرائونڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔گلین فلپس کے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔
فلپس کے بہترین کیچ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصا انسٹاگرام پرکوہلی کے ناراض مداحوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور غلط فلپس کو تنقید نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی کے فینز نے گلین فلپس کے بجائے الیکٹرونک برانڈ"PHILIPS"کے انسٹاگرام اکانٹ پر کمنٹ کیے، جس سے ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ایک صارف نے الیکٹرونک برانڈ 'philipsindia' کی پوسٹ کے نیچے کمنٹ میں لکھا کہ کوہلی کو آٹ کو کیوں کیا؟تاہم دوسرے صارف نے کمنٹ کرنے والے کوہلی فین کو درست کیا کہ یہ وہ فلپس کا اکانٹ نہیں جس نے کوہلی کا کیچ کیا۔ کوہلی کے متعدد فینز نے الیکٹرونک برانڈ کے انسٹاگرام اکانٹ کو گلین فلپس کا اکائونٹ سمجھ کر کمنٹ کرتے ہوئے کیچ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ کوہلی کے متعدد فینز نے الیکٹرونک برانڈ کے انسٹاگرام اکائونٹ کو گلین فلپس کا اکائونٹ سمجھ کر کمنٹ کرتے ہوئے کیچ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی