i کھیل

کوہاٹ بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ جیت لیتازترین

October 23, 2023

کوہاٹ بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ جیت لی جبکہ سوات بورڈ کی ٹیم دوسرے اور کوئٹہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی سوات ایجوکیشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین عمر حسین اور انٹر بورڈ کوآڈرینیش کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سوات بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس افضال احمد، مردان بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد صابر،بنوں بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس سید عبدالطیف شاہ، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری فہمید تلوکر، اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد، کے علاوہ میزبان راولپنڈی بورڈ کے آفیشلز شمشاد علی، حافظ محفوظ احمد، جمیل خان، ملک سہیل، راجہ سرورِ خان، رانا عابد اورحامد صدیق کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں چیمپئن شپ کا فائنل میچ کوہاٹ بورڈ اور سوات بورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوہاٹ بورڈ نے سوات بورڈ کو 3-4پنلٹی ککس پر ہرا دیا،مقرہ وقت میں دونوں ٹیمیں 2-2گول سے برابر رہیں،تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ بورڈ نے اسلام آباد بورڈ کو 2-7گول سے ہرا دیا،میچ کمشنر کے فرائض رانا تنویر احمد نے جبکہ ریفریز کے فرائض محمد انور خان، عارف گل اور توحید گلزار نے انجام دیئے۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے صدر حضرت علی خان اور سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور ٹورنامنٹ میں اول پوزیشن پر آنے والی ٹیم کوہاٹ بورڈ، دوسری پوزیشن سوات بورڈ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کوئٹہ کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے مردان، کوہاٹ، کراچی (بی آئی ای)، سوات، پشاور اور بنوں کی ٹیمیں شامل تھیں جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور کراچی(ایس بی ٹی ای)کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی