نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر کائل جیمیسن ایک بار پھر کمر کے فریکچر کا شکار ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جیمیسن اگلے سیزن تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، سکین میں کمر کا سٹریس فریکچر آیا ہے، سکین جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد کرایا گیا، گزشتہ برس بھی ان کا کمر کا آپریشن ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے مزید کہا کہ اب فاسٹ بالر کائل جیمیسن کی سرجری نہیں ہو گی، ان کو آرام کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی