i کھیل

کمار سانو نے عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید کردیتازترین

August 12, 2024

بھارت کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کردی۔کمار سانو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر وضاحتی پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر گردش کرنے والی آڈیو میری آواز نہیں ہے بلکہ وہ آواز اے آئی کا استعمال کرکے بنائی گئی ہے۔گلوکار نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گانے سے متعلق خبر جعلی ہے اور جھوٹی ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا سنگین اور غلط استعمال ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی