ایک تاریخی موقع پر، کیپیٹل پریمیئر لیگ (سی پی ایل) اور گرین ٹورزم پاکستان(جی ٹی پی )نے کھیلوں کے ذریعے پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری کر لی ۔۔پارٹنرشپ سائننگ تقریب گزتہ روزمنعقد ہوئی، جو کرکٹ کے جذبے کے ساتھ ماحولیاتی شعور کو مربوط کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔تقریب میں دونوں تنظیموں کے معزز رہنما شریک ہوئے۔سی ای او گرین ٹورزم پاکستان (جی ٹی پی ) بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) عمر فاروق، سی ای او کیپیٹل پریمیئر لیگ(سی پی ایل) آفتاب نیر صدیقی نے کہا اس شراکت کا مقصد کرکٹ کی رسائی کو استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست رویوں اور پاکستان میں پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔ دونوں تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل معاشروں کو ماحولیاتی تحفظ کی طرف ترغیب دینے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔کیپیٹل پریمیئر لیگ کے قابلِ ذکر افراد نے بھی اس اہم کامیابی پر اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم سی پی ایل کو مبارکباد پیش کی جس میں چیئرمین سی پی ایل منیر شاد، ، صدر، سی پی ایل ارشد علی بیگ اور سی او او وقار احمد خان شامل ہیں ۔
سی پی ایل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) فاروق نے گرین ٹورزم پاکستان اور سی پی ایل کے مشترکہ وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت قدرتی حسن کو محفوظ رکھتے ہوئے کرکٹ کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔ ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں جہاں سیاحت اور کھیل دونوں پائیداری کے ساتھ ترقی کریں۔سی ای او سی پی ایل آفتاب نیر صدیقی نے اس شراکت داری پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کرکٹ پاکستان میں اتحاد کی ایک قوت ہے، اور جی ٹی پی کے ساتھ، ہم اسے مثبت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے ایک ذریعہ بنائیں گے۔ یہ شراکت کھیلوں کے کردار کو ماحول دوست رویوں کے فروغ کے لیے نئی جہت دے گی۔یہ شراکت کرکٹ کی دنیا میں پائیدار سیاحت کو مربوط کرنے کے لیے اختراعی منصوبوں کی بنیاد رکھتی ہے اور ایک سرسبز پاکستان کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی