بھارتی شائقین نے کرکٹ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے جبکہ بھارت کو 25 سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست اور دونوں اہم کھلاڑیوں کی بری پرفارمنس پر بھارتی شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں اور اپنے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔بھارتی شائقین کی اکثریت نے سوشل میڈیا پر روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھارت کے دونوں سینئر کھلاڑی مکمل آوٹ آف فارم رہے اور تینوں میچز میں ٹیم کے لیے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی