i کھیل

کیوی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس چھوڑ کر لیگ پر نظریں جمالیںتازترین

September 03, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی نامور پلئیرز نے قومی ٹیم کے بجائے لیگ کرکٹ کو ترجیع دیتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹس کا ٹھکرادیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پلئیرز آل رائونڈر نیتھن اسمتھ اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے جبکہ ڈیون کونوے اور فن ایلن فرنچائز کرکٹ پر توجہ دینے کیلئے کنٹریکٹس چھوڑ دیئے ہیں،اسی طرح کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ سے انکار کیا بلکہ قومی ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی ہے،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، ول او رورک، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، ایش سودھی، ٹم ساتھی اور ول ینگ شامل ہیں،قبل ازیں تینوں نے کرکٹرز نے اگست میں بھی سینٹرل کنٹریکٹس نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اسکے باوجود کیوی اسکواڈ کا حصہ رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی