i کھیل

کیوی فاسٹ بالر ٹم سائوتھی کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیرتازترین

December 17, 2024

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم سائوتھی کا ٹیسٹ کیریئر جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔36 سالہ ٹم سائوتھی نے ہیملٹن میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔ٹم سائوتھی نے آخری ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنے کیریئر میں انہوں نے 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کیں، ٹم سائوتھی 161 ون ڈے اور 123 ٹی 20 میچز بھی کھیل چکے ہیں۔کیوی فاسٹ بالر اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی کپتانی بھی کرچکے ہیں تاہم ٹم سائوتھی نے وائٹ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی