پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور اس حوالے سے درپیش مسائل پر غور و فکر کے لیے گول میز کانفرنس کل(جمعرات) کو وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔ گول میز کانفرنس کا انعقاد پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کر رہا ہے کانفرنس انسٹیٹیوٹ اف ریجنل سٹڈیز (آئی آر ایس) کے کانفرنس ہال میں ہوگی۔ فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کا آرٹس اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ بھی اشتراک میں شامل ہے۔ گول میز کانفرنس میں مختلف کھیلوں کے مایہ ناز کھلاڑی سکواش کے سابق عالمی چیمپین قمرزمان، پاکستان ہاکی کے سابق کپتان شہباز سینر،سابق کوچ اولمپئن شہناز شیخ، ٹینس اسٹار اعصام الحق، اولمپین صدف صدیقی، سینر صحافی عبدالمحی شاہ سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی