چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 24گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے، انہوں نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور پی سی بی نے ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول بھی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی