i کھیل

خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہوں، نمرہ خانتازترین

July 03, 2024

معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میں کسی کے بارے میں اس بنیاد پر ہرگز رائے قائم نہیں کروں گی کہ اس نے جسم نمایاں کرنے والا لباس پہنا ہے یا نہیں لیکن میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں جسم کو ڈھانپ کر خود کو دلکش دکھانا پسند کرتی ہوں اور میرے فیشن کو اگر لوگ پسند بھی کرتے ہیں تو میری کوشش یہی رہتی ہے کہ جسم نمایاں کیے بغیر میں کتنی بہتر لگ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری جو چیز میرے والد، بہنوئی اور خاندان کے دیگر قریبی لوگ کلک کرکے نہیں دیکھ سکتے، اسے میں کیسے اپنا سکتی ہوں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی