معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ انہیں خوبصورتی ان کی والدہ سے ملی ہے اور اس کا شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے میں کافی اہم کرداد ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ خوبصورتی مجھے اپنی والدہ سے وراثت میں ملی تو یہ میری نظر میں کوئی کامیابی نہیں ہے مگر شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے میں اہم کردار ضرور ادا کرسکتی ہے لیکن مجھے تو ویسے بھی موقع مل سکتا تھا کیونکہ میرے والدین کا تعلق شوبز سے تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اداکار بننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی شاید اس لیے کہ میرے والدین اداکار تھے اور میں اداکار بننے کو ایک معمولی بات سمجھتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے نصرت ٹھاکر کی وجہ سے پہلی بار شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے ڈرامے میں انار کلی کا کردار کروں اور میرے والدین نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی ان کی یہ پیشکش قبول کرلی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی