i کھیل

خواتین خود کو مضبوط کرکے اپنے مسائل سے نمٹیں' عصمت زیدی کی نصیحتتازترین

August 21, 2024

سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے کم عمر میں ہونے والی شادی اور زندگی میں آنے والے نشیب و فراز پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انکی پہلی شادی 19 برس کی عمر میں ہوئی جو 23 سال تک چلی۔عصمت زیدی نے بتایا کہ ہر شادی شدہ جوڑے کے درمیان مسئلے مسائل ہوتے ہیں، یہی مسائل ہمیں بھی جھیلنا پڑے، لیکن جب میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو لگا کہ بس اب میں اکیلی رہ گئی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ پھر میں نے صرف اپنے بچوں کیلئے خود کو مضبوط کیا کیونکہ اگر میں بچوں کے سامنے روتی تو انکی بھی ہمت ٹوٹ جاتی۔عصمت زیدی کا کہنا تھا کہاب میں اتنی مضبوط ہوگئی ہوں کہ دوسروں کو طاقت اور ہمت دیتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے میں ان تمام خواتین کو مشورہ دیتی ہوں جو اپنی زندگی سے مایوس ہوگئی ہیں کہ خود کو مضبوط بنائیں اور ان جیسے تمام مسائل سے بہادری سے نمٹیں۔عصمت زیدی کے مطابق بعض مرتبہ خواتین دوسری شادی مالی مسائل کی وجہ سے بھی کرتی ہیں لیکن چونکہ انہیں کوئی زیادہ مالی مسئلہ نہیں تھا، اس وجہ سے بھی انہوں نے دوسری شادی نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی