i کھیل

خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں، امیتابھ بچنتازترین

September 02, 2024

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 کے ایک حالیہ قسط میں ایک کنٹسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ نے یہ بات اس وقت کہی جب کنٹسٹنٹ کرشنا سیلوکر نے انہیں بتایا کہ باوجود اسکے کہ وہ انجینئرنگ کی ڈگری کا حامل ہے لیکن کورونا وائرس کے لاک ڈان کے دوران اسکی ملازمت ختم ہوگئی۔اس نے اس موقع پر اپنا تقابل ایک غیر شادی عورت سے کیا اور کہا اگر میں کہوں کہ غیر شادی شدہ لڑکی گھر والوں پر بوجھ ہوتی ہے، تو ایک عمر گزرنے کے بعد ایک بیروزگار مرد بھی اتنا ہی بوجھ ہوتا ہے۔ اس موقع پر امیتابھ بچن نے کرشنا سیلوکر کی بات کاٹتے ہوئے وضاحت کی کہ خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں۔انہوں نے کنٹسٹنٹ سے کہا میں ایک بات آپکو بتاتا چلوں کہ "لڑکی کبھی بوجھ نہیں بنتی بلکہ وہ تو بہت بڑی شان ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی