معروف اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی اسکرین پر بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کئی سال تک ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار رہی ہیں اور ان کی حالت اتنی خراب ہوجاتی تھی کہ وہ شوٹنگ کے دوران ہی باتھ روم میں جاکر دھاڑیں مار مار کر روتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اصل خوشی والدہ بننے کے بعد ملی، اگرچہ انہیں پہلے کیریئر بنانے اور شادی کرنے پر بھی خوشی ہوئی تھی لیکن انہیں اصل خوشی بیٹی کی پیدائش کے بعد ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ بطور اداکار انہیں شوہر کے کسی بھی رومانوی منظر ہر غصہ نہیں آتا اور نہ ہی غصہ آنا چاہیے۔انہوں کہا کہ ان کے شوہر کو اپنی حدود کا احساس ہے، وہ کون ہوتی ہیں، انہیں ان کی حدود بتانے والیں۔زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں شوہر کے رومانوی مناظر پر برہم نہیں ہوں گی بلکہ ان کی تو خواہش ہے کہ ان کے شوہر اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کیساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی