لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم یاسر نے خلیل الرحمان سے رقم کا مطالبہ کیا، ملزم یاسر کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی کے ساتھ میچ کررہا ہے، ملزم یاسر کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا ہے۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزم سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا، ملزم یاسر کے خلاف کریمنل میٹریل موجود ہے، ملزم کی ضمانت خارج کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی