i کھیل

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے متعدد نامور کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دے دیتازترین

July 08, 2024

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی ہے،یہ اقدام وژن 2030کے تحت سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے تحت کیا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک،عبدالباسط ،سلیمان عبداللہ ، محمد بن دائود تولو، عبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گالفر شہیر جیو موسی عارف اور شام کے تسنیم القصاب شامل ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کیلیے اپنی شہریت کھول دی ہے جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بڑھانے کیلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔2021میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی