معروف اداکارہ کبری خان نے ان سے ملاقات کے لیے لاہور سے فرار ہوکر کراچی جانے والی 13 سالہ مداح کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔گزشتہ دنوں لاہور کی رہائشی 13 سالہ لائبہ اپنے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کبری خان سے ملنے کراچی چلی گئی تھی۔لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغویہ بچی لائبہ عمران کو 72 گھنٹوں میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا تھا۔لائبہ کا کہنا تھا کہ وہ کبری خان کی مداح ہے اور دوستوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ کراچی میں مقیم ہیں، اسی لیے وہ گھر سے رقم لیکر کراچی چلی گئی تھی۔یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل آئی تو کبری خان نے بھی ردعمل دے دیا، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں اپنی مداح لائبہ سے ملنے لاہور آئوں گی۔کبری خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میرے مداح اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مجھ سے ملاقات کے لیے پہنچیں، میرے لیے مداحوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں اور جیسے ہی پاکستان واپس آئوں گی تو لائبہ سے ملنے کے لیے لاہور جائوں گی لیکن تب تک مداح اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی