i کھیل

کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، شیکھر دھون کا شاہد آفرید ی کے بیان پر ردعملتازترین

April 29, 2025

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھی پہلگام واقعہ پر سابق آل رائونڈ ر شاہد آفریدی کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا وغ کہ "کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے"۔اپنے ایک بیان یمں انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر "پاکستان کے سابق کپتان کا بیان نہایتی بیہودا تھا اور انہیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے"۔ شاہد آفریدی کے ایک بیان پر سابق بھارتی کرکٹرز اور انکے حامی شدید نالاں ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے تنقید سے بچنے کیلئے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی