بالی ووڈ کی کامیڈی بلاک بسٹر سن آف سردار کے سیکوئیل میں اجے دیوگن کے ساتھ سوناکشی سنہا کے بجائے مرونل ٹھاکر ہیروئن کا مرکزی کردار نبھائیں گی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اجے دیوگن اور سنجے دت کی نئی کامیڈی فلم میں متعدد نئے فنکاروں کو بھی موقع دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فلم پر رواں برس جون سے کام کا آغاز ہوگیا ہے اور سیکوئیل میں نیرو باجوہ، کبرا سیت، دیپک دوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ اور ایشونی کلسیکر بھی شامل ہوں گی۔فلم کی شوٹنگ کا پہلا مرحلہ اسکاٹ لینڈ میں ہوگا جس کا اگست میں اختتام ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے انڈیا میں شوٹ کیا جائے گا۔سن آف سردار2 کی کہانی ابھی سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ریلیز کے حوالے سے 2025 کے نصف تک امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی