پاکستان سپورٹس بورڈ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں جاری مختلف کھیلوں کے ایونٹس کے نتائج فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا جبکہ میڈیا کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی نہ دی جاسکی۔ تفصیلات کے مطابق 32کروڑ روپے کی زاد لاگت سے قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے بہتر میڈیا کوریج کیلے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد السلام کی سربراہی میں گیمز کیلے میڈیا کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن شاہد السلام میڈیا کو ایونٹس کے بروقت رزلٹس فراہم کرنے کی بجائے اپنی ذاتی پبلسٹی میں مصروف رہے۔ دوسری جانب گیمز کیلے قائم میڈیا سینٹر کو بھی تالے لگا کربند کربند دیا گیا۔ اس ضمن میں پی ایس بی کے ڈائریکٹر میڈیا و ایڈمن احتشام الحق نے موقف اختیار کیا کہ بعض مسال کی وجہ سے میڈیا سینٹر میں بروقت سہولیات فراہم نہیں کی جاسکی جسے ٹھیک کرنے کیلے اقدامات کررہے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی