پاکستان سپورٹس بورڈ نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا پرومو جاری کردیا، حیران کن طور پر گیمز میں شامل روایتی کھیلوں کو پرومو میں نظر انداز کرتے ہوئے شامل ہی نہیں کیا گیا۔ 30کروڑ روپے کی زائد لاگت سے چودہ دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی گیمز میں پندرہ کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں ۔ گیمز کے جاری ویڈیو پرومو میں ریسلنگ، کبڈی، ویٹ لفٹنگ کے کھیلوں کو پرومو کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا جبکہ آرچری سمیت دیگر کھیلیں جو قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں شامل نہیں انہیں پرومو کا حصہ بنا دیا گیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی