پاکستانی معروف ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول اور ان کے شوہر کانٹینٹ کرئیٹر، رائٹر شبر عباس نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر معروف جوڑی فاطمہ جعفری اور شبر عباس میں میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔اِن افواہوں کی بڑی وجہ اس جوڑی کا ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کرنا اور اداسی میں ڈوبی ہوئی اسٹوریز کا شیئر کرنا ہے۔شبر عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ دنیا کی سب سے بدترین جیل وہ گھر ہے جس میں سکون نہیں، لہذا کسی کو شادی یا محبت کے لیے چننے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔دوسری جانب فاطمہ جعفری نے بھی ایک اسٹوری شیئر کی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔فاطمہ جعفری کی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ دنیا کے بھکاریوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کے قابل وہ بھکاری ہے جس نے محبت کی بھیک مانگی اور دھتکار دیا گیا۔یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاکر فاطمہ اور شبر کے ہاں رواں سال مارچ کی 29 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی