قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ انہیں جسم کے ہر حصے میں درد ہے،پاکستان ٹیم نے میچ سے ایک روز قبل بھرپور پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حارث رئوف کی پریکٹس سیشن سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں صحافی سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے،صحافی کے سوال پر حارث رئوف نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ درد سب جگہوں پر ہے، پائوں میں سر میں اور پسلیوں میں بھی درد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی