i کھیل

جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چمپئن شپ 10اگست سے شروع ہو گیتازترین

August 02, 2024

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چمپئن شپ 10اگست سے کھیلی جاے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ چمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا فائنل 14اگست کو کھیلا جاے گا۔انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چمپئن شپ میں مینز اور وویمنز مقابلے ہونگے جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھای دیں گی جس میں 170سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے ۔جشن آزادی کے موقع پر چمپئن شپ کے شاندار انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کے لئے کوشاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی