اداکارہ مشی خان نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو واردات کے بعد مختلف پوڈکاسٹ میں انٹرویو دینے کے بجائے آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ خلیل الرحمان قمر کو کیوں ایسا خیال آیا کہ جان نہ پہچان میں تیرا مہمان، ضرورت کیا تھی رات کے پہر ایک ایسے انسان سے ملنے کی جس کو آپ چند دنوں سے ہی جانتے ہوں، میرے خیال میں اس وقت میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔اداکارہ نے کہا کہ دوسری بات یہ واردات ہوچکی ہے اب مختلف پوڈکاسٹ میں جاکر مشکل اور متنازع مسئلے کو مزید متنازع بنانا ٹھیک نہیں۔اداکارہ نے ڈرامہ نگار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آ پ کی ذہنی صورتحال جو ہے آپ کو چاہیے کہ آپ آرام کریں، اس صورتحال سے باہر آکر پھر اپنی جو بات کہنی ہو وہ کہنی چاہیے، انٹرویوز اور پوڈکاسٹ میں جاکر اپنی بات کہنے کا یہ درست وقت نہیں ہے۔مشی خان نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے اوپر ہر وقت کی تنقید ٹھیک نہیں اس کا آپ کو خیال رکھنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی