جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو آہ اِن کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا ہوگئی۔ گزشتہ رز سنائی سزا کے مطابق انہیں 2020 اور 2022 کے درمیان 181 بار غیر قانونی طور پر اینستھیٹک ڈرگ کے استعمال کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ یو آہ اِن کو یہ منشیات پروفیشنل کلینکس میں کاسمیٹک پروسیجر کی آڑ میں دی جاتی تھیں۔ استغاثہ نے2021 کی ٹیلی ویژن سیریز ہیل باونڈ سے مشہور ہونے والے اداکار کو چار سال کی سزا کا مطالبہ کیا تھا لیکن سیول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے انہیں ایک سال جیل کی سزا کا حکم سنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی