i کھیل

جنوبی افریقی بولنگ سے متعلق انیل کمبلے کا بڑا اعترافتازترین

March 03, 2025

سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کی تعریف کی ہے ۔ایک انٹرویو میں چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر انھوں نے کہا کہ ان کے پاس کوالٹی اور ورائٹی موجود ہے، جس کی بدولت پروٹیز کا بولنگ اٹیک مکمل دکھائی دیتا ہے۔انیل کملبے نے جنوبی افریقی پیسر مارکو جینسن کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔ سابق اسپنر نے کہا کہ مارکو جینسن کے ہمراہ کیسگاسو ربادا اور لونگی نگیڈی کی شمولیت سے ان کا اٹیک حریف بیٹنگ لائن کے لیے دہرے وار کی مانند ہے جبکہ ملڈر نے درمیانی اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔ واضح رہے دوسرے سیمی فائنل میں پروٹیز کا کیوی ٹیم سے مقابلہ کل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی