جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو شکست دے کر ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں اسے انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا،کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 1کے میچ میں سائوتھ افریقا نے بنگلا دیشی ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، فاتح ٹیم کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں،میگا ایونٹ کے 20ویں میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بنائے، کپتان نگار سلطانہ 30اور سوبھانہ موستری 27رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہیں، ماریزان کیپ اور آیا بونگا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں،ہدف کے تعاقب میں ساتھ افریقا نے 17.5اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 117رنز بنا کر 10وکٹوں سے فتح سمیٹ لی، اوپنرز لورا وولوارڈٹ 66اور تزمین برٹس 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں،فاتح ٹیم کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی