i کھیل

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک نیا چیلنج ، فخر بیمار ہیں،محمد رضوانتازترین

December 10, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک نیا چیلنج ہے۔جنوبی افریقا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک بیان میں کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی ، یہاں بھی بہترین نتائج کیلیے پر عزم ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان نے اوپنر فخر زمان سے متعلق کہا کہ سب جانتے ہیں فخر گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور امید ہے جلد صحتیاب ہو کر قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔پی سی بی نے میڈیکل سٹاف کو فخر زمان کی اچھی دیکھ بھال کا کہا ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے نئے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے، ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا پتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اوور سیز سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے اچھی ٹیم بنائیں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی