جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ، سری لنکا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا، جس میں میزبان ٹیم نے 109 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ خیال رہے کہ دو دن قبل آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست دے کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی تھی۔اس فہرست کے مطابق جنوبی افریقہ دوسرے ، سری لنکا چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹے نمبر پر تھی۔ تاہم اب جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ہرا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی