جنوبی افریقہ کیخلاف کلین سوئپ فتح پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ٹیم گیم کی بہترین مثال ہے۔ قوم کو اسی قسم کی پرفارمنس کی توقع ہوتی ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ بطورٹیم ہمارا یقین ہے کہ محنت کرو اورنتیجہ اللہ پرچھوڑدو، یہ لمحہ ہمیشہ قابل فخرہوتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے بعد جنوبی افریقی سرزمین پر بھی ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔ رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقی کیخلاف سیریز جیتنے سے قبل رضوان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی