معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صنم سعید کو تھپڑ مارا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ انہوں نے 2012 میں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل متاعِ جان کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ صنم سعید کو ہدایت کار مہرین جبار کے کہنے پر حقیقت میں تھپڑ مارا تھا۔جنید خان کے مطابق مہرین جبار چاہتی تھیں کہ مذکورہ سین حقیقت سے قریب تر ہو، اس لیے انہیں صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارننے کے لیے کہا گیا تاہم ابتدا انہوں نے مذکورہ سین ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا لیکن جب صنم سعید نے بھی اصرار کیا تو اصل تھپڑ مارنا پڑا لیکن اس کے بعد کبھی ایسا سین حقیقتاً ریکارڈ نہیں کروایا۔دورانِ انٹرویو انہوں اداکارہ حبا بخاری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے حبا بخاری سے نہ کرنا سیکھنا ہے، انہیں کسی چیز کو منع کرنے کا فن خوب آتا ہے جو مجھے نہیں آتا، جس کی وجہ سے اکثر پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی