فلسطین کی اولمپک کمیٹی نے جنگ بندی کی روایت کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو اولمپکس مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،فرانس نے پیرس اولمپکس میں شریک اسرائیل کے ایتھلیٹس کو 24گھنٹے خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،دوسری جانب اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کے خلاف پیرس میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے،واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024میں مقابلوں کا آغاز ہوگیاہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26جولائی کو ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی