i کھیل

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے درمیان طلاق کی خبریں دم توڑ گئیںتازترین

August 17, 2024

امریکی سپر اسٹار جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک سے طلاق کی خبروں کو مسترد کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکار بین ایفلیک نے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنی اہلیہ جینیفر لوپیز کے ساتھ اپنی 52 ویں سالگرہ منائی ہے۔گلوکارہ کو افلیک کے گھر کے دورے کے دوران بران جیکٹ، نیلی جینز اور اسٹائلش ٹرینر پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایفلیک کی سابقہ بیوی جینیفر گارنر بھی اسی دن ان سے ملنے آئی تھیں۔یاد رہے کہ ایفلیک اور لوپیز 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور حالیہ مہینوں میں ازدواجی مسائل سے گزر رہے ہیں، جوڑے کو تنہائی کے دوران دیکھا گیا تھا اور وہ مبینہ طور پر الگ الگ گھروں میں رہ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی