i کھیل

جیا بچن پارلیمنٹمیں امیتابھ کے نام سے پکارے جانے پر غصہ کرگئیںتازترین

July 30, 2024

بھارت کی سینئر اداکارہ و راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن پارلیمنٹ میں اپنے نام کے ساتھ شوہر امیتابھ بچن کا نام لگانے پر خفا ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سینئراداکارہ اور سیاستدان راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر نے نے اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے دعوت دیتے ہوئے ہوئے جیا امیتابھ بچن کہہ کر مخاطب کیا۔جیا بچن امیتابھ بچن کا نام لینے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری الگ سے بھی ایک پہچان ہے۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکرکومخاطب کیا اور کہا کہ اگر آپ صرف جیا بچن بھی کہتے تو کافی ہوجاتا۔ یہ کچھ نیا طریقہ ہے کہ خواتین اپنے شوہروں کے نام سے پہچانی جائیں۔ ان کی اپنی کوئی شناخت کوئی کامیابی اور پہچان نہیں۔جیا بچن کا ردعمل سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ کچھ صارفین نے خواتین کے حق میں بولنے پر جیا بچن کی تعریف کی جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ جیا بچن ہر وقت غصے میں رہتی ہیں اور بات بے بات ہرکسی پر غصہ نکالنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی