پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے آل رانڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ جب کھونے کو کچھ نہیں بچتا تو آپ کھل کر کھیلتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے بہت اچھی بالنگ کی، میں لوگوں کی تنقید کی پرواہ نہیں کرتا میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں، سوچا تھا کہ اپنا گیم کھیلوں، زیادہ سے زیادہ آوٹ ہی ہو جاتا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ بھی ٹاس جیتتے تو وہ بالنگ ہی کرتے، ایک آل راونڈر ہر میچ میں 50 رنز یا 5 آٹ نہیں کرتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی