منفی کرداروں سے شہرت پانے والے شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حارث وحید نے ڈراموں میں ولن کی اہمیت بتا دی۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دورا ن اداکار سے سوال کیا گیا کہ ہیرو جیسی شخصیت کے باوجود ولن کے کردار میں کیوں آتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے حارث وحید نے بتایا کہ ولن کو ڈرامے میں محنت کرنی پڑتی ہے، ایک ولن پوری کہانی کو لے کر چلتا ہے، ڈرامے کے پلاٹ کو آگے بڑھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہیرو صرف چائے اور اسی طرح کی چیزیں مانگتا ہے جس میں اداکاری کا زیادہ مارجن نہیں ہوتا جبکہ ولن کے کردار کے پاس اداکاری کا بھرپور مارجن ہوتا ہے، وہ جیسے چاہئے اپنے کردار کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی