i کھیل

یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دیتازترین

September 04, 2024

پیرس اولمپک میں یوگنڈا کی نمائندگی کرنیوالی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی،پولیس کا کہنا ہے کہ 33سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، واقعے کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب سابق بوائے فرینڈ نے ریبیکا پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ایتھلیٹ ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے،واضح رہے کہ کینیا میں خواتین کھلاڑیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے ان میں کئی خواتین جان کی بازی ہار چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی