i کھیل

ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ ناک کی سرجری کرانے کی وجہ سے سیزن کے باقی ایونٹس سے باہر ہوگئیںتازترین

September 17, 2022

ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ ناک کی سرجری کرانے کی وجہ سے سیزن کے باقی ایونٹس سے باہر ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق رومانیہ کی ٹینساسٹار سیمونا ہالیپ نے ناک کی سرجری کرالی، وہ اب سیزن کے باقی ایونٹس میں شرکت نہیں کرپائیں گی، انھوں نے آئندہ برس کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں واپسی کو ہدف بنالیا،سرجری پر انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ مجھے خود بھی اپنی ناک پسند نہیں تھی، سرجری کے بعد انھیں سانس لینے میں زیادہ سہولت رہے گی، ہالیپ کو یوایس اوپن کے پہلے رائونڈ میں ان سیڈڈ ڈاریا سینگور نے غیرمتوقع طور پر ہرا دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی