i کھیل

ہیما کمیٹی رپورٹ پر پرگیا جیسوال کا ردِ عمل، خود کو خوش قسمت قرار دیدیاتازترین

September 12, 2024

حال ہی میں ہندی فلموں میں ڈیبیو کرنے والی جنوبی بھارتی اداکارہ پرگیا جیسوال نے ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کے جنسی استحصال پر ہیما کمیٹی رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے کبھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کیا۔ اپنے تازہ انٹرویو کے دوران پرگیا جیسوال نے ہندی فلموں میں اپنے ڈیبیو اور ہیما کمیٹی رپورٹ سے متعلق بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ متعدد اسٹارز پر مبنی فلم سے ہندی فلموں میں شروعات کریں گی کیونکہ اب ایسی فلمیں نہیں بنا کرتیں۔ ہیما کمیٹی رپورٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ویسے تو کبھی ملیالم فلم انڈسٹری میں کام نہیں کیا لیکن جنوبی بھارت کی دیگر انڈسٹریز میں پیشہ ورانہ لوگوں کے ساتھ کام کیا، جو اپنے کام کو جانتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی بھی جنسی ہراسانی جیسے معاملات کا سامنا نہیں کرنا پرا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خود کو غیرمحفوظ محسوس نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی