i کھیل

ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرنے لگتے ہیں، جیسن گلیسپیتازترین

October 25, 2024

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں، سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتاہے، بابراعظم بہترین کرکٹر ہیں اور مجھے یقین ہے وہ تینوں فارمیٹ میں جلد کم بیک کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا، اس مرتبہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے طویل پلان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں ۔جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی نے بابراعظم کو عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے باہر کرنے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دے سکتا کیونکہ سلیکٹر نہیں ہوں، البتہ بابراعظم بہترین کرکٹر ہیں اور مجھے یقین ہے وہ تینوں فارمیٹ میں جلد کم بیک کریں گے او ر ٹیم کو میچز جتوائیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی