اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز کی جانب سے دوسری شادی سے متعلق بات کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں یاسر نواز اور ندا یاسر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قانون سازی کی جائے کہ ہر 15 سال بعد بیوی اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائے۔ یاسر نواز اور ندا یاسر کے یوٹیوب ویڈیو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔صارفین کے مطابق یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے تاکہ ان کے یوٹیوب چینل کو ویوز ملیں جبکہ بعض صارفین کے مطابق ان کے پاس شادی کے علاوہ کوئی اور ٹاپک نہیں ہے بات کرنے کے لیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی