اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ میں آج بھی مانتا ہوں کہ میری اہلیہ ایک سپر اسٹار ہیں۔اداکار یاسر حسین حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کیلئے مدعو تھے جہاں انہوں نے کھل کر نجی و پروفیشنل زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ میری اہلیہ اقرا عزیز سپر اسٹار ہیں جبکہ میں ایک اداکار ہوں اور ایک گھر میں 2 سپر اسٹار نہیں رہ سکتے، اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے؟سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بڑے ہی پر اعتماد انداز میں کہا کہ جی بالکل میں آج بھی یہی کہوں گا کہ اقرا سپر اسٹار ہے کیونکہ جب بھی ہم پاکستان سے بیرونِ ملک روانہ ہوتے ہیں تو وہاں بنگلا دیش، انڈیا و دیگر ممالک سے اقرا کے مداح اکٹھے ہو جاتے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفیز بنواتے ہیں ، اس پر مجھے لگتا ہے کہ یہ سپر اسٹارز والی خاصیت ہے جس پر میں انہیں سپر اسٹار کہتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی