i کھیل

ٹی20ورلڈکپ،افغانستان نے بھی سپر 8مرحلے تک رسائی حاصل کر لیتازترین

June 14, 2024

آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کے 29ویں میچ میں پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی 16رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رحمت اللہ گرباز 11اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13رنز بنائے۔پاپوا نیو گنی کی جانب سے ایلی نا، سیمو کمیا اور نارمن نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی کی پوری ٹیم 19.5اوورز میں 95رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپلن ڈوریگا سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 27رنز بنائے، ایلی نا 13، ٹونی اورا 11اور چاڈ سپر 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاپوا نیوگنی کے 3کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ نوین الحق نے 2اور نور احمد نے 1وکٹ حاصل کی۔میگا ایونٹ کے گروپ سی میں 6پوائنٹس حاصل کر کے افغانستان نے سپر 8مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی