i کھیل

ٹی20ورلڈکپ، بڑی ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگےتازترین

June 13, 2024

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی20ورلڈکپ 2024میں بڑی ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔گروپ اے میں شامل پاکستانی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں اپ شکست کے بعد بھارت سے حیران کن طور پر 120رنز کے ہدف کا تعاقب نہ ہونا گرین شرٹس پر سوال اٹھارہا ہے تو وہیں بابر الیون کی سپر 8مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہوچکے ہیں۔ اسی طرح گروپ بی میں انگلینڈ کی پوزیشن بھی خطرے سے دوچار ہے ایک اور شکست انہیں ٹی20ورلڈکپ سے باہر کرسکتی ہے، میگا ایونٹ میں انگلش شیروں کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ اسکاٹ لینڈ کیساتھ میچ بارش کی نذر ہوا۔گروپ سی میں نیوزی لینڈ ٹیم کی پوزیشن پاپوانیوگنی سے بھی نیچے ہے جسے ابتدائی دو مقابلوں میں بدترین شکستیں ہوئی ہیں، پہلے میچ میں افغانستان نے کیویز کو اپ سیٹ کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے 13رنز سے ہرایا۔گروپ ڈی سے سری لنکا کی ٹیم تقریبا ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ بنگلادیش، نیدرلینڈز کی ٹیمیں اب بھی سپر 8رائونڈ میں پہنچنے کیلئے فیورٹ ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر سرسری نگاہ ڈالیں تو آئی سی سی رینکنگ میں شمار ٹاپ ٹیموں میں 4بڑی ٹیمیں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، ان میں 2009ٹی20ورلڈکپ کی فاتح پاکستان، نیوزی لینڈ، دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور 2013کی فاتح ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی