آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی۔افغانستان کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی 48رنز رپر ڈھیر ہوگئی۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کوجیت کیلئے 184رنز کا ہدف دیا تھا ،یوگنڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 183رنز اسکور کیے۔یوگنڈا کی جانب افغانستان کے 184رنز کے تعاقب میں کپتان برائن مسابابغیر رن بنائے آٹ ہوگئے، اس کے علاوہ روبنسن اوبویا 14، رونق پٹیل 4، سمن سیسازی 4، ریاضت علی شاہ 11، دنیش نکرانی6اوربلال حسن 8رنز بناکر آئوٹ ہوئے،کوسمس کیووٹا 2رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کی دونوں ٹیمیں گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے رہیں۔یوگنڈا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان کے اوپنر رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کیلئے 154رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو شاندار اسٹارٹ فراہم کیا۔اننگ کے پندرہویں اوور کی تیسری گیند پر ابراہیم زدران 1چھکے اور 9چوکوں کی مدد سے 46گیندوں پر 70رنز اسکور کرکے مسابا کی گیند کا شکار ہوئے جبکہ 156کے مجموعی اسکور پر رحمت اللہ گرباز بھی پویلین لوٹے، انہوں نے 45گیندوں پر 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 76رنز اسکور کیے۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران صرف 2رنز اسکور کر پائے جبکہ گلبدین نائب نے 4اور عظمت اللہ عمرزئی نے 5رنز اسکور کیے۔محمد نبی 16گیندوں پر 14رنز اور کپتان راشد خان ایک گیند پر دو رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔یوگنڈا کی جانب سے برائین مسابا اور کوسمس کیووٹا نے 2-2وکٹیں حاصل کیں جبکہ الپیش راماجانی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی