ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی دو ناقابل شکست ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024کا فائنل کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں میں کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد، ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں 1979کے بعد پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہوگا،1979کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1979اور 1975کا ورلڈ کپ ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتا تھا،2003اور 2007کی ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ 1996میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی،2002کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ناقابل شکست ٹیموں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی