انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے پلے آف میچز میں شریک 5آسٹریلین کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹیم کو جوائن کرلیا جس کے بعد آسٹریلیا کا اسکواڈ مکمل ہوگیا۔ آسٹریلین کھلاڑیوں نے بارباڈوس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے موجود اسکواڈ کو جوائن کیا۔مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کو بارباڈوس پہنچنے کے لیے فلائٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ،بارباڈوس پہنچنے سے قبل دونوں کھلاڑیوں کو لاس اینجلس اور میامی میں ایک ایک رات گزارنا پڑی۔دوسری جانب مارکس اسٹوئنس تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ نا کھیل سکے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ بدھ کو عمان کے خلاف شیڈولڈ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی